اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات دھاندلی کی تعریف کا معاملہ تنازعہ بن گیا۔ آج حکومت اور پی ٹی آئی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ حکومت کی طرف سے احسن اقبال اور پی ٹی آئی سے اسد عمر نمائندگی کرینگے۔ فریقین کی جانب سے قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ دھاندلی کی تعریف پر اتفاق نہ ہوا تو ڈیڈلائن برقرار رہیگا۔ حکومت کے مطابق دھاندلی کا مطلب منظم سازش ہے، تحریک انصاف جعلی ووٹوں کو دھاندلی قرار دیتی ہے۔
دھاندلی کیا ہے؟
دھاندلی کیا ہے، حکومت تحریک انصاف میں نیا تنازع آج احسن اقبال، اسد عمر کی ملاقات میں معاملہ طے نہ ہونے پر مذاکرات میں ڈیڈلاک کا خدشہ
Dec 14, 2014