مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان، بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے: فضل الرحمن

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے راستے میں رکاوٹوں کی حقیقت کو بھارت تسلیم کرے اور انکے خاتمے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے یو این او کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ جے یو آئی کے نزدیک امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کو ملک کے مفاد میں ڈھالنا ہوگا۔ وہ پارٹی رہنمائوں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان اور مفتی ابرار احمد سے ٹیلیفونک گفتگو اور برسلز میں وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ رچا کر اپنے غاصبانہ قبضے کو جواز فراہم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو دنیا نے متنازعہ تسلیم کیا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔ مولانا نے کہا کہ بارڈرز پر بھارت کے پچھلے دنوں مسلسل حملے عالمی اداروں کیلئے چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اسے بھی عالمی دنیا تسلیم کرتے ہوئے بھارت کو آئندہ ایسے جرم سے روکے۔ دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے مولانا فضل الرحمن فضل علی حقانی، محمد اسلم غوری، عبدالرزاق عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا اصول ہے کہ مسائل کا حل پارلیمانی اداروں میں کیا جاتا ہے، ہمارے نزدیک بھی مسائل کا حل پارلیمنٹ میں ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی عروج پر ہے، سندھ میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی اور خیبر پی کے میں لاشیں مل رہی ہیں، نیا پاکستان بنانے والے خیبر پی کے کو نیا صوبہ نہیں بنا سکتے اور ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...