فلسطینی وزیر کی شہادت کیخلاف مختلف ملکوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

واشنگٹن (اے پی پی+نمائندہ خصوصی) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی وزیر کی شہادت کے واقعہ کے بعد فلسطین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے میں ابو عین کی تدفین کے بعد اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے مابین مختصر جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے ترجمان پیٹر لرنر نے کہا ہے کہ اصل حقائق جاننے کے لیے فوج واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔ایتھنز میں مسلح افراد نے اسرائیلی سفارتخانے پر گولیاں چلائیں۔ یونان میں رات کو ہونے والے اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔بدھ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی میں 55 سالہ کابینہ کے وزیر ہلاک ہوگئے تھے ،فلسطینی ڈاکٹروں نے میڈیا کو بتایا کہ لاش کے طبی معائنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اْن کی ہلاکت دھکا لگنے، آنسو گیس اور طبی امداد کی عدم دستیابی کے باعث ہوئی۔ اقوام متحدہ ہیومن رائٹس اہلکار نے زور دیا اسرائیل مظاہروں اور فلسطینیوں پر تشدد اور ان کی شہادتیں روکے تاکہ حالیہ پرتشدد واقعات کی نتیجہ خیز انکوائری ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...