لاڑکانہ: چانڈکا ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 5 بچے جاں بحق

Dec 14, 2014

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر 5 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کا بجٹ جاری کر دیا ہے تاہم ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر لاڑکانہ نے ہسپتال کیلئے بجٹ کی رقم روک رکھی ہے جس سے ہسپتال میں روزمرو کے امور، ادویات اور ضروری سازوسامان کی خریداری کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ آکسیجن کے خالی سلنڈروں کی ہسپتال میں لائن لگ گئی ہے۔ مزید آکسیجن منگوانے کیلئے پیسے نہیں، ہسپتال میں صرف ایک روز کی آکسیجن باقی بچی ہے جبکہ موجود ایک، ایک آکسیجن سلنڈر سے چار، چار بچوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث ہسپتال میں داخل 5بچے گزشتہ روز دم توڑ گئے جبکہ منگل سے مختلف آپریشن تھیٹروں میں آپریشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں