ملک میں پولیو کے مزید چار کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 280ہو گئی

Dec 14, 2014

پشاور(نوائے وقت نیوز)ملک میں پولیو کے مزید 4کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ بچوں کا تعلق سوات جنوبی وزیرستان اور خیبر پی کے سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد  280ہو گئی۔ 61،سندھ میں27کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3اور بلوچستان میں 17کیسز سامنے آئے۔سوات میں 13ماہ کے ریحان، جنوبی وزیرستان میں عید گل ، خیبر پی کے میں احتشام اور عبدالمتین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں