کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر پی ایچ اور واسا نواب ایاز جوگیزئی نے کہاکہ دہشت زدہ علاقوں میں اگر بیروزگاری بڑھے گی تو لوگ جسم پر اتنا بارود باندھ لیں گے کہ جنت سے 50 کلو میٹر آگے چلے جائیں گے۔ جب حکومت سنبھالی تو روزانہ کی بنیادوں پر لوگ اغوا ہورہے تھے مگر اب حالات 75 فیصد بہتر ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں وافر مقدار میں وسائل موجود ہیں مگر ان پر توجہ دینے اور انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔