پاکستان‘ بھارت کے درمیان کشمیر بنیادی مسئلہ ہے‘ دونوں ممالک بالغ قوموں کی طرح برتاﺅ کریں : عبدالباسط

Dec 14, 2015

نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارت مےں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کےا ہے کہ حرےت رہنماکشمےرےوں کی آواز کی ترجمانی کرتے ہےں انکے حوالے سے پاکستان کی پالےسی مےں کوئی تبدےلی نہےں آئی ،پاکستان اور بھارت کے درمےان کشمےربنےادی مسئلہ ہے جس کا کشمےرےوں کی خواہشات کے مطابق حل ممکن ہے، بھارتی مےڈےا کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پروگرام ”آج تک اےجنڈا “ کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرےت رہنما کشمےرےوں کی آواز کی نمائندگی کرتے ہےں انکے حوالے سے پاکستان کی پالےسی مےں کوئی تبدےلی نہےں آئی۔پاکستان بھارت مذاکرات مےں مسئلہ کشمےر سمےت تمام تصفےہ طلب مسائل پر بات چےت کی جائے گی ۔انھوںنے امےد ظاہر کی کہ اگر راستے مےں کوئی رکاوٹ آئی تو دونوں ممالک کے درمےان مذاکرات کا عمل نہےں رکے گا۔عبدالباسط نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمےان کشمےربنےادی مسئلہ ہے جس کا کشمےرےوں کی خواہشات کے مطابق حل ممکن ہے،ا ب وقت ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک بالغ قوموں کی طرح برتاﺅ کرےں۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان، بھارت مذاکرات میں پیشرفت خوش آئند ہے۔ امید ہے خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات میں مذاکرات کا طریقہ کار طے کرلیا جائےگا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت توجہ طلب مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا اہم ہے۔ تعلقات نارمل کرنے کیلئے تمام مسائل پر بات ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات اگلے ماہ ہونگے جس میں دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ ملاقات نئی دہلی میں ہونے کا امکان ہے۔

عبدالباسط

مزیدخبریں