شام : سکول اور دوسرے علاقوں پر بمباری‘ میزائل حملہ پرنسپل دو بچوں سمیت اکتیس افراد ہلاک

Dec 14, 2015

بیروت (رائٹرز) دمشق میں سکول اور دیگر علاقوں میں بمباری اور میزائل حملے میں پرنسپل اور 2 بچوں سمیت 31 افراد مارے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق نامعلوم لڑاکا طیاروں نے دوما کو نشانہ بنایا۔ مشرقی گوٹا پر بمباری ہوئی۔ جنگجوﺅں نے 40 مارٹر گولے داغے، مارٹر حملوں میں 3 ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں مسیحی خواتین بھی شریک ہیں۔ دریں اثناحزب اللہ کے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والے مزید 4 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔تدفین کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ نام علی حسین مبارک، کفر کلا کے مصطفی بسام شیت، زوطر کےحسن اسماعیل اور حسن منیف شامل ہیں۔ سابق اسرائیلی عرب فوجی شام میں داعش کے ہمراہ لڑائی میں شریک ہے، گزشتہ روز حمص میں داعش کے حملے میں مرنے والوں میں کرنل، پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ادھر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کے الزام پر سوئٹزر لینڈ میں 2شامی گروپوں کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع ہوگیا، شام حکومت کے ترجمان نے کہا داعش 5برس کے دوران 5 ملین بیرل تیل چوری کر چکی ہے، تخمینہ 48 ملین ڈالر ہے۔
شام

شام

مزیدخبریں