18دسمبر تک رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو کراچی میں دمادم مست قلندر ہوگا: ذوالفقا رمرزا

Dec 14, 2015

تلہار (نامہ نگار) کراچی میں امن و امان کا سہرا پاک فوج رینجرز اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو جاتا ہے اگر 18 دسمبر تک رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو کراچی میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ یہ بات سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے تلہار میںمنعقدہ ایک بڑے ثقافتی جلسے سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ایک چڑیا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین سندھ کی تقسیم اور ملک توڑنا چاہتے تھے۔ سندھ اپنے پیارے ملک کی حفاظت کے لئے ملک کے غداروں سے میں نے اعلان جنگ کرتے ہوئے الگ راستہ اختیار کیا۔
ذوالفقار مرزا

مزیدخبریں