کراچی (نمائندہ نوائے وقت) مسلم اسٹوڈنس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر خلیل ستی نے وزیراعظم نوازشریف کے نام لکھے گئے کھلے خط میں اپیل کی کہ وہ پورٹ اینڈ شپنگ پیٹرولیم سمیت دیگر وفاقی اداروں میں ملازمتوں کی مبینہ فروخت کا فوری نوٹس لیکر ملازمتوں کی بندر بانٹ کرنے والوں کا کڑا احتساب کر کے انہیں عبرت کا نشانہ بنادیں بعض طاقتور رہنما کھلے عام بڑی بڑی رقوم لیکر ملازمتوں کے آفر لیٹر فروخت کر رہے ہیں۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ مشرف آمریت میں ظلم و جبرکا مقابلہ کرنے والے متوالے آج بھی در بدر ہیں جن کا کوئی پُرسان حال نہیں۔ سندھ میں ہونیوالی ان بے قاعدگیوں سے نظریاتی کارکنوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے جس کا خاتمہ کیا جائے اور بیروزگار نظریاتی کارکنوں کو وفاقی اداروں میں ملازمتیں دیکر انہیں معاشی طورپر مستحکم کیا جائے۔
خلیل ستی