اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان مےڈےکل اےنڈ ڈےنٹل کونسل (پی اےم ڈی سی) کی عبوری کمےٹی نے خلاف ضابطہ چار مےڈےکل کالجز کی منظوری دیدی ہے۔ منظور کئے گئے مےڈےکل کالجز مطلوبہ معےار پر پورا نہےں اترتے۔ شہےد ذوالفقار علی بھٹو مےڈےکل ےونےورسٹی نے بھی بغےر انسپکشن ایک کالج کے الحاق کا اےن او سی جاری کےا ہے ۔ نوائے وقت کو دستےاب دستاوےزات کے مطابق پاکستان مےڈےکل اےنڈ ڈےنٹل کونسل (پی اےم ڈی سی) کی عبوری باڈی جو کونسل کے انتخابات کے انعقاد کیلئے چار ماہ کیلئے بنائی گئی تھی نے اپنے دائر ہ اختےار سے تجاوزکرتے ہوئے چار مےڈےکل کالجز کی منظوری دیدی ہے جس مےں بنےادی قواعد کو نظرانداز کےا گےا ہے۔ پی اےم ڈی سی کی عبوری باڈی نے گزشتہ ماہ چار درخواستوں جن مےں حضرت بری امام مےڈےکل کالج ، سےالکوٹ مےڈےکل کالج اور دےگر دو مےڈےکل کالجز کے قےام کی اجازت حاصل کرنے کی استد عاکی گئی تھی، انہےں صرف قلےل عرصے مےں منظور کرتے ہوئے اجازت دیدی ہے۔ دستاوےز کے مطابق مذکورہ دو کالجز کے پاس 300 بےڈ کا ہسپتال جو انکی ملکےت ہو، وہ موجود نہےں ہے۔ فےکلٹی کا کوئی رےکارڈ موجود نہےں، سی ٹی اور اےم آئی آر مشےنےں دستےاب نہےں، آپرےشن تھےٹر موجود نہےں ہےں۔ پی اےم ڈی سی نے مذکورہ تمام مطلوبہ معےار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کالجز کی منظوری دی ہے۔ پی اےم ڈی سی کے انسپکٹرز نے سائٹ کے وزٹ کئے نہ ہی شہےد ذوالفقار علی بھٹو مےڈےکل ےونےورسٹی جس سے مذکورہ اےک کالج کا الحاق ظاہر کےا گےا ہے اس نے اےن اوسی جاری کرنے سے قبل اس مےڈےکل کالج کا وزٹ کےا۔ علاوہ ازیں پی اےم ڈی سی عبوری باڈی کے سربراہ مےجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کےانی نے نوائے وقت کے استفسار پر اس بات کی تردےد کی ہے کہ مذکورہ کالجز کی منظوری مےں قواعد کو نظرانداز کےا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری باڈی کو پہلے سے موجود درخواستوں کو نمٹانے کا آئےنی اختےار حاصل ہے۔ مذکورہ کالجز کی منظوری مےنجمنٹ کمےٹی نے دی ہے جس مےں اےڈےشنل سےکرٹری قانون، چاروں صوبوں کے نمائندے اور انسپکٹرز موجود ہوتے ہےں اور اس مےں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہےں۔ اےک سوال پر ڈاکٹر اظہر کےانی نے کہا کہ عبوری باڈی کے قےام کا آرڈےنس جو 26 دسمبر کو ختم ہورہی تھی اسکو چار ماہ کیلئے توسےع دیدی گئی ہے۔
میڈیکل کالجز/ منظوری
پی ایم ڈی سی کی عبوری کمیٹی نے 4 میڈیکل کالجوں کی خلاف ضابطہ منظوری دیدی
Dec 14, 2015