اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشرےات سےنےٹر پروےز رشےد روس مےں ہونے والے بین الاقوامی ثقافتی فورم مےں شرکت کےلئے گزشتہ روز سینٹ پیٹرز برگ روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھاکہ ایسے ثقافتی فورمز سے ملکوں کے درمیان امن اور بھائی چارے کے فروغ میں مدد ملے گی۔ بین الاقوامی ثقافتی فورم آج شروع ہو رہا ہے جس مےں رومانےہ، آذربائےجان، بنگلہ دےش، مالٹا، سربےا، اٹلی، ملائشےا، بوسنےا، کوےت، افغانستان، قطر، فلسطےن اور جنوبی سوڈان سمےت دےگر ممالک کے ثقافتی وزراءشرکت کرےنگے۔ روانگی سے قبل اےک بےان مےں پرویز رشید نے کہا کہ ثقافت کسی بھی مہذب معاشرے کی شناخت ہے جو قوموں کے درمےان محبت، پےار، بھائی چارے کا درس دےتی ہے، قرےبی ثقافتی تعلقات نہ صرف ملکوں کے عوام کے درمےان تعلقات کو مضبوط کرتے ہےں بلکہ اےک دوسرے کے اقدار اور ثقافت کو سمجھنے مےں بھی اہم کردار اداکرتے ہےں۔
پرویز رشید/روس
وزیر اطلاعات پرویز رشید بین الاقوامی ثقافتی فورم میں شرکت کیلئے روس چلے گئے
Dec 14, 2015