کوئی تحریک چلانے کا پروگرام ہے نہ طاہر القادری کی آمد کو کسی ایجنڈے سے جوڑنا درست: سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی رواں ماہ پاکستان واپسی خالصتاً مذہبی و تنظیمی مصروفیات کے تحت ہے، کوئی تحریک چلانے کا پروگرام ہے اور نہ کسی سے کوئی رابطہ ہوا، عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق کسی بھی سیاسی لیڈر سے ملاقات کا ایجنڈا کوئی نہیں، جو ملنا چاہے گا اس سے ملاقات ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے نوائے وقت کو بتایا ڈاکٹر طاہر القادری جب چاہیں انہیں وطن واپسی کے لئے کسی ایجنڈے کی ضرورت ہے نہ کسی سیاست کی۔ ان کی آمد کو کسی ایجنڈے سے جوڑنا درست نہیں۔

عوامی تحریک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...