ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیا ہے۔چوتھے دن بارش نے تین بار کھیل میں رکاوٹ پیدا کی اور چوتھے دن کے کھیل کے خاتمے پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے تھے۔نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے اب آخری دن سری لنکا کی سات وکٹیں درکار ہیں جبکہ سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے مزید 296 رنز کی ضرورت ہے۔کریز پر دنیش چنڈی مل 31 رنز بناکر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں431 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 294 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 137 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی پھر اس نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کیا اور سری لنکا کو پانچ سیشنز میں 405 رنز کا مشکل ہدف دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔
ڈونیڈن ٹیسٹ: سری لنکا کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف
Dec 14, 2015