انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز برابر کردی

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 5وکٹوں سے ہراکر سیری زدو دو سے برابر کردی ۔ پاکستان اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے ۔ صہیب مقصود38‘افتخار احمد26رنز بناکر نمایاں رہے ۔ٹوپلے‘کیوران اورمیلان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ لائنز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔بلنگز نے ناقابل شکست 61رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...