علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا: مولانا فضل الرحیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک آزادی کے عظیم مجاہد اور پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات ملک بھر میں منایا گیا اس موقع پر مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں۔ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کے یوم وفات کے سلسلہ میں جامعہ اشرفیہ میں بھی ’’تذکرہ اسلاف کونسل پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام معمار پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانیؒ سیمینار منعقد ہوا جس سے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا محمد امجد خان، مولانا حافظ اسعد عبید الازہری اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، شبیر احمد عثمانی ؒ و دیگر علماء کی کوششوں اور جدو جہد سے سرحد اور سلہٹ کے علاقوں کو ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنایا گیا۔علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے قرار داد مقاصد کے ذریعہ پاکستان کو اسلامی دستور دیا۔ اکابرین و علماء حق نے قیام پاکستان میں قربانیاں دے کر اس کے بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...