کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی , کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کمی کے بعد 32757 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا،سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریڈنگ کے آغازمیں ہی حصص کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں کمی واقع ہوئی اورانڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی حد سے کم ہوکربتیس ہزارپوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کاروں کی جانب سےالیکٹریکل گڈز، کیمیکل، انجیئنرنگ، فرٹیلائیزر،آئل اینڈ گیس اور ریفائنری کے شعبوں میں شیئرز فروخت کیےگئے، کاروباری روز کے اختتام تک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوسو اکیانوے پوائنٹس کمی کے بعد بتیس ہزار سات سوستاون پوائنتس پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر چودہ کروڑ پینتالیس لاکھ اٹھارہ ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن