لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمز نے ایبٹ آبادمیں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر مہمت گورمزنے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ ترکی میں بھی بہت ہردلعزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا اور ہمیں خوشی ہے آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔