ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے جنگل اور جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیزہے

راولپنڈی (نےوز ڈےسک) بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے جنگل اور جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیز ہو چکا ، حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلئے ٹھوس ا قدامات اٹھا رہی ہے ،تاہمشہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں ،اور آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کےلئے صحت و صفائی کا خیال رکھیں ، ہماری معمولی کوتاہیاں ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ کا سبب بن رہی ہیں اس لئے ہمیں ایک باشعور قوم ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار لیگی رہنماء،و سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر نے وزارت موسمیاتی تبدیلی ِکے زیر اہتمام نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے REDD+ کے چوتھے سالانہ اجلاس کی دوسری نشست کے شرکاءسے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا ۔ اس سے قبل REDD + پر قومی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی زیر صدارت ہوااجلاس میںچیئرمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے REDD + کے تصوربارے بریفنگ دی ۔قومی کوآرڈینیٹر+ REDD ڈاکٹر غلام اکبرنے ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس سے انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر ، سیدابو عاکف سمیت وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل ،وزارت دفاع ،یواین ڈی پی ، ورلڈ بنک کے نمائندوں ،فلاحی تنظیموں آئی یوسی این ، لیڈ، سنگی،پف ، پاکستان گرین ٹاسک فورس ،گذارا کمیٹی و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ بعد ازاںپاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصرنے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کی سعی کرنا ہو گی اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت جو گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی ، اس گرانٹ سے آئندہ دوسالوں کے دوران شجرکاری مہم کو موثر بنایا جا رہا ہے ، اس دوران جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی بھرپور کام کیا گیا،اور اس مہم میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ، انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصرنے REDD+ پروگرام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کےلئے باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہیں ۔ ان حالات میں ہمیں چاہیئے کہ ہم جنگلات کے تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ ملک کی آب و ہوا انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرے ۔

ای پیپر دی نیشن