راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جشن عید میلاد النبی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ فضائیں درود و سلام سے معطر رہیں اور نعرہ ہائے تکبیر و رسالت اور آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبا سے گونجتی رہیں اس موقع پر شہر اور کینٹ میں عید میلاد النبی کے پانچ بڑے جلوس نکالے گئے۔ جن کے راستوں کو آرائشی محرابوں‘ بینروں ‘ گنبد خضریٰ اور نعلین پاک کی تصاویر پر مشتمل جھنڈوں‘ رنگ برنگی جھنڈیوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جبکہ بارہ ربیع الاول کی رات شاندار چراغاں سے گلیاں محلے سڑکیں بازار مساجد بقعئہ نور بنی ہوئی تھیں راولپنڈی شہر کے علاوہ کینٹ‘ ڈھیری حسن آباد‘ ٹاہلی موہری‘ گرجا روڈ‘ پیپلز کالونی‘ رینج روڈ پر جلوس نکالے گئے۔ شہر کے جلوس کا افتتاح پیر محمد نقیب الرحمان نے صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے پر انجمن عاشقان رسول کے سٹیج پر فیتہ کاٹ کر اور اجتماعی دعا کے ذریعے کیا۔ اس تقریب میں ڈی سی او طلعت محمود گوندل‘ سی پی او اسرار احمد عباسی‘ ایس ایس پی عرفان طارق‘ ایس پی راول ٹا¶ن ملک محمد اقبال‘ پیر سرکار جی‘ پیر محمد حسان حبیب الرحمان‘ ضیاءاﷲ شاہ‘ زونل خطیب مولانا ناصر اقبال رضوی‘ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے شیخ طارق مسعود‘ ملک اختر علی‘ محمد بشیر بٹ‘ مرکزی میلاد سیرت کمیٹی کے شیخ محمد ناصر علی‘ حلیم شیراز‘ ندیم شیخ مرکزی سیرت کمیٹی کے شیخ اعظم خورشید حافظ محمد آفتاب اور علماءکرام نے شرکت کی جنہوں نے بنی چوک تک جلوس کی قیادت کی۔ جلوس میں چار سو تیس میلاد پارٹیوں میں شریک ہزاروں نعت خوانوںسمیت شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کر کے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ایس ایچ او تھانہ بنی چوہدری محمد اختر جلوس کے ہر اول دستے میں شریک رہے۔ جلوس کوہاٹی بازار‘ مری روڈ‘ کمیٹی چوک‘ اقبال روڈ‘ میلاد چوک (فوارہ چوک) راجہ بازار سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد حنفیہ کے صدر دروازے پر رات ایک بجے اختتام پذیر ہوا۔ پہلی نعت خوان پارٹی سہ پہر ساڑھے تین بجے مقام آغاز پر پہنچی تھی جلوس کے راستے میں 203 استقبالی سٹیج بنائے گئے تھے جہاں پر نعت خوان پارٹیوں کا استقبال کیا گیا اور انہیں تحائف پیش کئے گئے۔ جلوس کے روڈ پر واسا کی طرف سے پانی اور آر ڈبلیو ایم سی کی طرف سے عرق گلاب کا چھڑکا¶ کیا گیا۔ پانی دودھ‘ کھانے کے علاوہ چکن سوپ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں میلاد چوک میں ظہر‘ عصر اور مغرب کی نمازیں باجماعت ادا کی گئیں مولانا محمد اقبال رضوی نے نماز مغرب کی امامت کی اور حسب وعدہ رات ایک بجے جلوس کے اختتام پر پولیس حکام کی موجودگی میں دعا کرائی۔ کینٹ کے مرکزی جلوس کی افتتاحی تقریب دیوان سید آل حبیب علی خان اجمیری کی صدارت میں میلاد چوک چونگی نمبر 22 میں ہو گی جہاں پروفیسر ڈاکٹر حبیب اﷲ چشتی اور دیگر علماءنے خطاب کیا۔ جلوس کی قیادت ملک ابرار احمد ایم این اے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے راجہ آصف علی خان‘ سید قاسم حسنین شاہ‘ قاری رضا المصطفےٰ پیر مجیب الرحمان قادری نوید نثار شیخ الحاج محمد افتخار‘ چوہدری جاوید نذیر‘ شکیل اعوان‘ راجہ اشفاق احمد‘ محمد عامر صدیقی نے کی۔ افتتاحی تقریب میں اعجاز الحق‘ آصف محمود‘ چوہری محمد ایاز‘ راجہ جہانداد‘ حاجی ظفر اقبال‘ رشید خان‘ راجہ شجاع اقبال‘ حاجی جبار اقبال نے شرکت کی۔ جلوس میلاد چوک چونگی نمبر22 سے ٹینچ بھاٹہ‘ ڈھوک سیداں روڈ‘ کمال آباد‘ کلمہ چک سے چونگی نمبر22‘ عیدگاہ روڈ‘ مال روڈ‘ محفوظ شہید روڈ‘ حیدر روڈ‘ پولیس اسٹیشن روڈ‘ کوئلہ سنٹر‘ آدمی جی روڈ‘ ریلوے روڈ‘ کامران مارکیٹ سے ہوتا ہوا واران مسجد کے باہر علامہ رضا المصطفےٰ نورانی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جہاں نعت خوان پارٹیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور لنگر پیش کیا گیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی ڈھیری حسن آباد و ٹاہلی موہری کے زیر اہتمام جلوس ٹاہلی موہری چوک سے صبح دس بجے نکالا گیا۔ قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد اور علماءکرام نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان حضور کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی تمام مسائل و مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ جلوس کی قیادت چک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز‘ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداروں راجہ محمود خان‘ چوہدری فہد‘ چوہدری خرم شہزاد‘ ریاض سابقی‘ قاری کامران اسلم‘ مفتی مسعود قادری نے کی۔ جلوس ڈھیری چوک‘ الف شاہ قبرستان‘ ہارلے سٹریٹ کلمہ چوک سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ انجمن تاجران ڈھیری حسن آباد کے صدر محمد مختار ملک محمد جمیل اور ملک نوید نے جلوس کا شاندار استقبال کیا۔ مختلف مقامات پر نعت خوان پارٹیوں کو انعامات دیئے گئے۔ میلاد مرکز ڈھوک سیداں گرجا روڈ کے زیر اہتمام 75 نعت خوان پارٹیوں کا جلوس قاضی ظہور الہیٰ قادری‘ علامہ قای رب نواز‘ علامہ اظہر حسین علوی‘ علامہ اسرار المحبوب مجددی‘ علامہ منیرحسین نقشبندی‘ علامہ اکرام الحق چشتی‘ مولانا جواد المصطفےٰ خرم‘ مولانا نوید احمد ستی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ مرزا مسعود احمد‘ چوہدری ساجد محمود‘ ملک لیاقت حسین‘ راجہ شاہد محمود جنجوعہ‘ راجہ محمد سعید‘ ملک منصور اختر‘ ارشد محمود قریشی نے کی۔ ڈھوک سیداں چوک علامہ پروفیسر افضل جوہر اور قاضی ظہور الہیٰ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آمد مصطفےٰ پوری دنیا میں خوشیوں اور محبتوں کو تقسیم کرنے کا سبب ہے۔ بارہ ربیع الاول اتحاد امت کا مظہر ہے۔ تجلیات مدینہ میلاد مرکز کے زیر اہتمام پیپلز کالونی موڑ سے جلوس پروفیسر اکبر حسین ہاشمی اور ملک عبدالر¶ف کی قیادت میں نکالا گیا جس میں پندرہ نعت خوان پارٹیوں کے علاوہ سائیکل سوار‘ موٹر سائیکل سوار اور پیدل افراد کے علاوہ گاڑیاں شامل تھیں جلوس کی قیادت کرنے والوں میں علماءکرام‘ مولانا آصف محمود‘ قاری اشفاق احمد‘ قاری محمد یعقوب رضوی‘ مولانا ممتاز احمد فاروقی‘ مولانا محفوظ چشتی شامل تھے جلوس مصریال روڈ‘ رینج روڈ پیر صحابہ مزار‘ ڈھوک بنارس‘ شامے ویلی سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہوا‘ جلوس پیر صحابہ مزار پر استقبال کیا گیا جہاں علماءنے خطاب کیا جبکہ انجمن تاجران رینج روڈ کے عابد محمود بٹ‘ محمد فیصل اور مصریال روڈ پر ملک محمد افضل نے جلوس کا استقبال کیا اور نعت خوان پارٹیوں کو تحائف پیش کئے۔