لاہور(خبر نگار)کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا ہے کہ خصوصی تعلیم اور تربیت، قدرتی طور پر جسمانی اور ذہنی معذور افراد کا بنیادی حق ہے اور اظہار ہمدردی کے بجائے عملی توجہ اور اپنائیت کے ذریعے انھیں معاشرے کا ایک سُود مند اور فعال فرد بنایا جا سکتا ہے۔ وہ پاکستان رینجرز (پنجا ب) کے زیر انتظام خصوصی تعلیم کے فلا حی تعلیمی ادارے رائز انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی بھی موجود تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بہتر تربیت، خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی کے ذریعے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور افراد نے بھی مختلف فنون میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔
جسمانی اور ذہنی معذور افراد سے اظہار ہمدردی کی بجائے عملی توجہ اور اپنائیت کے ذریعے سودمند شہری بنایا جاسکتا ہے: کور کمانڈر لاہو ر
Dec 14, 2016