ممبئی(سپورٹس ڈےسک ): ہندوستان نے روی چندرہ ایشون اور کپتان ویرات کوہلی کی فتح گر کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 35 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے 182 رنز چھ کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے انگلش ٹیم کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی۔ایشون نے بہترین باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور میں تین رنز کے اضافے پہلے جونی بیئراسٹو کو پویلین لوٹایا جو 51 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔اسپنر نے مزید دس رنز کے اضافے سے بقیہ تینوں وکٹیں بھی حاصل کر کے انگلینڈ کی بساط 195 رنز پر لپیٹ دی اور ہندوستان کو اننگز اور 36 رنز کی یادگار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔میچ کے پانچویں ہندوستان کو فتح کیلئے محض آٹھ اوورز کا انتظار کرنا پڑا اور اس فتح کی بدولت میزبان ٹیم نے سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔یہ 2008 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح ہے۔ایشون نے ایک بار پھر بہترین باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں لے کر میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ویرات کوہلی کو 235 رنز کی عمدہ باری کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 16 دسمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا۔
انگلےنڈ کو اننگز اور 36 رنز سے شکست، ممبئی ٹیسٹ اور سیریز ہندوستان کے نام
Dec 14, 2016