سعودی عرب :ویزا ختم ہونے پر واپس نہ جانے والے معتمرین کو سزا دینے کا فیصلہ

مکہ المکرمہ(آن لائن) سعودی حکام نے عمرہ پر آنے والے افراد کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمرہ معتمرین نے اگر اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کیا تو انہیں 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ جب کہ ایک سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے عمرہ معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور مقررہ وقت پر اپنے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔سعودی حکام کے مطابق ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والے معتمرین کو جرمانے اور قید کے بعد ملک بدری کی سزا بھی دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ویزہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حج وعمرہ ٹورآپریٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کرنے والے معتمرین کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کریں جب کہ اطلاع نہ دینے پر کمپنی کے ذمہ داران کو بھی ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ کمپنی کے ڈائریکٹر کو ایک سال قید اور ملک بدری کی سزا ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...