ڈسکہ: عید میلادالنبی کے جلوس پر حملہ فائرنگ، امام مسجد سمیت 3 افراد زخمی

ڈسکہ+ ستراہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈسکہ میں عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر نکالے گئے جلوس پر فائرنگ سے امام مسجد سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھونانوالی میں قاری احسان کی قیادت میں میلاد النبی ؐ کا جلوس اپنے مقررہ راستہ سے جا رہا تھا کہ گائوں ہی کے رہائشی عبدالمنان، محمد حنیف، اسامہ انور، انور، محمد عارف نے جلوس کو روک کر ہوائی فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے قاری احسان زخمی ہو گیا جبکہ منع کرنے پر ملزمان نے محمد حمید اور سجاد کو ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ قاری احسان کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ دریں اثناء جلوس کے شرکاء نے سول ہسپتال کے آگے مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے وقوعہ کے خلاف دھرنا دیا۔ پولیس نے زخمی خطیب مسجد قاری احسان کے بھائی محمد عثمان رضا کو مدعی بناکر ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...