کوئٹہ(بیورو رپورٹ ) کوئٹہ میں حالی روڈ پر واقع نجی بینک پر تعینات سکیورٹی گارڈز نے 8 کروڑ روپے کی رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چوری ہوئی ہے جس میں 8 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک انتظامیہ کے مطابق رات کے وقت بینک کی سکیورٹی پر مامور 3 گارڈز غائب ہیں بینک میں ہونے والی چوری میں غیر ملکی لاکر کو کاٹا گیا اور لوٹی جانے والی 8 کروڑروپے کی رقم میں زیادہ غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق شواہد سے لگتاہے چوری کی واردات اتوار اور پیرکی رات ہوئی کیوں کہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور عید میلاد النبی کی وجہ سے بینک بند تھا۔ چوری میں نجی بینک کے سکیورٹی گارڈز ملوث ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی گارڈ کو بے ہوش کرکے واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی گئی جس کے تحت انگلیوں کے نشانات سمیت شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔