لندن: ریلوے سٹیشن پر جنونی شخص نے چاقو کے وار کرکے مسلمان کو زخمی کردیا، گرفتار

Dec 14, 2016

لندن (اے ایف پی) لندن کے نواحی فارسٹ ہل ٹرین سٹیشن پر ایک انتہا پسند جنونی شخص نے مسلمان کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اس دوران کہتا رہا کہ وہ سب مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس نے بتایا 38 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیاگیا ہے اور 40 سال سے اوپر عمر والے متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک عینی شاہد اولیویرا نے بتایا وہ حملہ آور کے بالکل سامنے تھے۔ حملہ آور بے قابو ہو کر چیخ رہا تھا۔ وہ میری طرف آ رہا تھا اور ’’مسلمانوں کیلئے موت‘‘ اور ’’واپس شام جائو‘‘ جیسے جملے بول رہا تھا۔ ایک عینی شاہد خاتون 24 سالہ کیوری نے بتایا انہوں نے چاقو لہراتے حملہ آور کو دیکھا جو کہہ رہا تھا ’’مسلمانوں سے نفرت کرو‘‘ ان سب کو مار ڈالو، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم فی الحال اس واقعہ کو دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا رہا۔

مزیدخبریں