اقوام متحدہ گلبدین حکمت یار، حزب اسلامی پر پابندی ختم کرے: افغانستان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان نے اقوام متحدہ سے گلبدین حکمت یار پر سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ افغان خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت نے کہا ہے کہ گلبدین حکمت یار اور ان کی جماعت حزب اسلامی پر سے پابندیاں ختم کی جائیں۔ افغان وزارت خارجہ نے سکیورٹی کونسل کی پابندی لگانے والی کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ حزب اسلامی سے افغان حکومت کا دو ماہ قبل امن معاہدہ ہوا تھا۔ حزب اسلامی نے افغان حکومت سے اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ سے نام نکلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن