بیجنگ/جنیوا(آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر برقرار رہے، اگر کسی نے بھی ایک چین پالیسی اور کلیدی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے ،ٹرمپ تائیوان کے مسئلے کی حساسیت کوسمجھیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے نیوزاڈیر میں سوسوئٹزر لینڈ کی وفاقی کمیٹی کے ممبر وزیر خارجہ ڈیڈیر برخالٹر سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی سربراہ زائی اینگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے کہا کہ چین کی اس معاملے پر بڑی توجہ ہے چینی حکومت کا واضع موقف ہے کہ کسی نے بھی ایک چین پالیسی اور چین کے کلیدی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے سینگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کن شوان نے بھی اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ تائیوان کے مسلے کی احساسیت کو سمجھے انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی امریکی قیادت تائیوان کے مسئلے کو سمجھے گی کیونکہ یہ چین کے کلیدی مفادات سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا امریکی حکومت صیح طریقے سے اس مسئلے سے نمٹے گی تاکہ چین امریکہ تعلقات کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے۔