نان نفقہ کا دعویٰ کرنے پر بااثر شوہر چیلوں کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے: خاتون کا الزام

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نان نفقہ کا دعویٰ کرنے پر بااثر بوڑھے جاگیردار نے نوسر بازوں کے ذریعے جواں سالہ خاتون کو مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف کی 30 سالہ جنت فاطمہ نے اعلیٰ حکام کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے بااثر جاگیر دار حضور بخش بخاری سے 2013ء میں شادی کی شادی سے پہلے اس کا شناختی کارڈ میں تبدیل کیا گیا شادی کے ڈیڑھ سال بعد شوہر نے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور گھر سے نکال دیا جس پر اس نے نان نفقہ کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا جس کے بعد اس کا شوہر حضور بخش بخاری اسے مسعود اختر وغیرہ کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے مسعود اختر اپنے جعلی دستخط کرکے اس کے خلاف ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں دخواستیں دے رہا ہے اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ دعویٰ واپس لے لوں۔ خاتون نے بتایا کہ یہ شخص نکاح خواں اور دیگ گواہان کو بھی نکاح سے مکرنے کیلئے مختلف مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے اس نے ایف آئی اے میں بھی درخواست دے رکھی ہے اور خود حاضر بھی نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن