راولپنڈی: کارگو طیارے کا پہیہ جام نوازشریف کی پرواز کامرہ ائربیس پر اتارنا پڑی

راولپنڈی (آئی این پی) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو طیارے کا پہیہ جام ہونے سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔ وزیر اعظم نوازشریف کے خصوصی طیارے سمیت ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے کو کامرہ ایئر بیس پر اتارنا پڑا جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران جہاز کا ٹائر جام ہو گیا۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔ کارگو جہاز رن وے پر کھڑا کر دیا گیا جس سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رن وے بند ہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ بھی لینڈ نہ کر سکا۔ جہاز کو کامرہ ائیر بیس پر اتارا گیا جہاں سے وزیر اعظم کو ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد لایا گیا۔ وزیر اعظم کا طیارہ 25منٹ تک کامرہ ایئر بیس پر بھی رکا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...