اقتصادی راہداری کو تاجکستان، کرغیزستان سے ملائیں گے، علاقائی، عالمی سیاست کا رخ بدل جائیگا: سرتاج عزیز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے منصوبوں سے کچھ عناصر خوش نہیں تاہم راہداری کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد میں مصروف چینی اہلکاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط کے بارے میں تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بجلی کے کثیرالجہتی منصوبے عملدرآمد کے مرحلے میں ہیں جن سے تقریباً 17 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ چین ان بجلی گھروں میں چھتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے دور رس عالمی اثرات ہونگے۔ منصوبے سے علاقائی و عالمی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ چین سی پیک کے ساتھ متبادل ادارے بھی بنا رہا ہے۔ برکس بینک اور سی پیک انویسٹمنٹ اس کی مثالیں ہیں۔ سی پیک کو تاجکستان اور کرغیزستان سے ملائیں گے افغانستان سے چمن کے راستے ملائیں گے۔ منصوبے سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن