بھارت: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 12 افراد گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرووانانتھا پورم میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہیں جب گذشہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ملک میں ہونے والی ہر فلم کی نمائش سے قبل قومی پرچم کی تصویر کے ساتھ ترانہ ضرور چلایا جائے، اس موقع پر حاضرین کے لئے بھی کھڑا ہونا لازمی قرار دیا گیا، تھرووانانتھا پورم کے فلم فیسٹیول میں 12 میں سے 6 افراد پر کھڑا نہ ہونے پر تشدد کیا گیا، تاہم حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہمیں حملے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...