دمشق، واشنگٹن (بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت کی حمایتی فورسز مشرقی حلب میں مکانوں میں داخل ہوکر مکینوں کو مار رہی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ باوثوق شواہد کے مطابق چار علاقوں میں 82 شہریوں کو دیکھتے ہی گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب یونیسف نے مشرقی حلب میں موجود ایک ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عمارت پر شدید حملے کیے جارہے ہیں جس میں تقریباً 100 ایسے بچے موجود ہیں جس کے ساتھ کوئی وارث نہیں ہے۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں پر حکومتی افواج کی پیش قدمی کے بعد لوگوں کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صوبے حما میں بمباری سے مزید 16 بچوں اور داعش کے 3 جنگجوئوں سمیت 56افراد مارے گئے۔
شام :بمباری حملے پیر س حملوں کہ منصوبہ ساز 2داعشی جنگجووں وسمیت 56 ہلاک
Dec 14, 2016