سپیکر قومی اسمبلی سے سویڈش سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Dec 14, 2016

اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں سویڈن کی سفیر مس انگریڈ جانسن نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پارلیمانی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر سویڈن کی سفیر نے خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں