کراچی (کرائم رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر پاکستان سٹیل کے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، احتجاجی ملازمین نے پتھرائو کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی اور کئی ملازمین کو حراست میں لے لیا پاکستان سٹیل کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے تھے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور زبردست ٹریفک جام بھی ہوا۔