پاکستان اہم ملک‘ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے: امریکی سفیر

Dec 14, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی سفارتخانہ فلرکوون نے کہا ہے پاکستان امریکہ کیلئے بہت اہم ملک ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیان بازی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام اور مسلمان مخالف بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے، امریکہ میں مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔ امریکہ مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارا پلان ہے پاکستان سے دوستی کو آئندہ برسوں میں مزید مضبوط بنایا جائے۔

مزیدخبریں