ایرانی صدر نے جوہری ایندھن سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کا حکم دیدیا

تہران (نیٹ نیوز+رائٹرز) امریکہ کی جانب سے آئندہ 10 سالہ پابندی کے بل کی منظوری پر ایران نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جوہری فیول سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ حسن روحانی نے کہا جوہری معاہدے کی امریکہ نے خلاف ورزی کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے بل کی منظوری کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے سائنسدانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جوہری فیول سے چلنے والی کشتیاں بنانے کا منصوبہ تیار کریں۔ ادھر ترجمان ہائوس نے کہا یہ اقدام جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ روحانی نے ڈیزائن بنانے اور قانونی شکایت تیار کرنے کا حکم دیا انٹرنیشنل کمیٹی جودی جائیگی جو جوہری معاہدے کا جائزہ لے گی۔

ای پیپر دی نیشن