ملتان (لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی ولادت باسعادت سے دنیا سے اندھیرے مٹ گئے اور نور کی ایسی بارش ہوئی جس سے حق و سچ نکھر کر سامنے آگیا۔ آپ وجہ تخلیق کائنات ہیں اور آپ ہر مظلوم و محروم کے دل کی پکار اور صدا بن کر آئے کہ آسمانی مخلوقات بھی انسانی مقدر پر رشک کرنے لگیں۔ آپ سے محبت و عشق کا تقاضا ہے کہ آپ کی تعلیمات و اسوئہ حسنہ سے زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر درس حاصل کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آواز ڈسٹرکٹ فورم ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے اشتراک سے عید میلادالنبی کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جام جمشید اقبال‘ ڈاکٹر اختر ملک‘ امجد بلوچ‘ شہزاد مرتضیٰ‘ جواد امین قریشی‘ سعدیہ کرمانی اور مسز گلشن وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں آپ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ذہین کنول‘ سبین گل خان‘ آصف رشید‘ قربان فاطمہ‘ سائرہ علی‘ آسیہ رفیق‘ عبدالمطلب فرخ‘ سمیعہ کنول‘ مس عافیہ‘ حیدر زمان‘ شمائلہ شاہ‘ مس شانزلے اور منصور احمد سعید دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
حضرت محمد کی ولادت باسعادت سے دنیا کے اندھیرے چھٹ گئے: شاہ محمود قریشی
Dec 14, 2016