لاہور (پ ر) فن لینڈ پاکستان بزنس کاؤنسل (ایف پی بی سی) اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک طویل مدت تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے یو ایم ٹی تعلیم کے فروغ کیلئے ایف پی بی سی کا 2017ء کا خصوصی پریمیئر پارٹنر بن گیا یو ایم ٹی کے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب موراب اور ایف پی بی سی کے چیئرمین ولی ایرولا نے گزشتہ روز لاہور میں معاہدے پر دستخط کئے۔