زرعی سائنسدان کپاس کو غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی مہارت استعمال کریں: محمد محمود

Dec 14, 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے زرعی سائنسدانوںاور محققین پر زوردیا ہے کہ وہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلی معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں ، کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ نے مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ،کسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں