راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹوں کیلئے نیا ہدائت نامہ جاری کردیا ائر لائنز اپنے مسافر طیارے ان دونوں ائرپورٹوں پر لانے سے قبل مطلوبہ فیول ساتھ لائیں سول ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام غیر ملکی ائرلائنز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نجی غیر ملکی کمپنی18 دسمبر تک فیول فراہم نہیں کرسکے گی کیونکہ موجودہ نجی فیول سپلائی کمپنی کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اس لئے مسافر طیارے اپنا فیول لے کر پہنچیں ۔
ائر لائنز اپنے مسافر طیارے اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹوں پر لانے سے قبل مطلوبہ فیول ساتھ لائیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی
Dec 14, 2017