راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے پولیس لائن نمبر1 راولپنڈی میں اردل روم لگایا جس میں ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و ملازمین کو دئے گئے شو کاز نوٹس کی سماعت کی گئی اس دوران سی پی او نے دوملازمین کو ڈسمس فراہمسروس اور سات افسران و ملازمین کو مختلف سزائیں دی گئیںسب انسپکٹر محمد ریحان کو تنزلی رینک کرتے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی ، سب انسپکٹر غلام شبیر ، سب انسپکٹر ناصر ممتاز ، کانسٹیبل ساغر عباس کو دو /دو درجے تنزلی تنخواہ کی سزائیں سب انسپکٹر قیصر نسیم کو ایک سال سروس ضبطگی ، سب انسپکٹر محمد بخش کو دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر غلام شبیر کو چھ ماہ تک تر قی روکنے کی سزا جبکہ کانسٹیبل افتخار رضا اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ نتاشہ اعظم فرنٹ ڈیسک کوملازمت سے ڈسمس کی سزائیں دی گئیں ۔