گجرات: لڑکی نے شادی کیلئے سہیلی کو اغوا کرلیا

گجرات، جلالپور جٹاں (نامہ نگاران) جلالپور جٹاں میں انوکھا واقعہ، سہیلی نے شادی کیلئے سہیلی کو ہی اغوا کرلیا۔ جلالپور جٹاں چاندنی چوک کی کرن کو لڑکوں کا روپ دھار کے رہنے کا شوق تھا۔ کرن نے لڑکوں کی طرح چھوٹے بال رکھے تھے۔ اس نے اپنی سہیلی ثمن کیساتھ شادی کیلئے اسے گھر سے اغوا کرلیا جس پر تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ثمن کی والدہ بشیراں بی بی کی رپورٹ پر کرن اور اسکی والدہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...