لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں اب تک کی تحقیقات اور دستاویزات طلب کرنے کیلئے دائر درخواست پر نیب، ایف آئی اور آڈیٹر جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی۔ من پسند افراد کو نوازنے کیلئے بھاری تنخواہوں اور مراعات پر افسروں کی فوج بھرتی کر کے سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ صاف پانی اور دیگر کمپنیوں کی کرپشن کے معاملے پر نیب کی تحقیقات جاری ہے۔ عدالت نیب سے اب تک ہونیوالی تحیقات کی تفصیلات طلب کرے۔