کراچی: ٹارگٹ پورا کرنے کا انوکھا انداز سیٹ بیلٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کا چالان کردیا

Dec 14, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ٹریفک پولیس نے چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس نے جناح ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار کا سیٹ بیلٹ نہ ہونے پر چالان کردیا۔ موٹر سائیکل سوار قمر کا 520 روپے کا سیٹ بیلٹ نہ ہونے پر چالان کیا گیا۔ چالان عبدالرشید نامی ٹریفک پولیس اہلکار نے کیا۔

مزیدخبریں