اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کے اختیارات و فرائض سے متعلق ترمیمی بل 2017 کی مشروط منظوری دی۔اجلاس میں انٹی نارکوٹکس فورس نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں دنیا کی 90 فیصد افیون کاشت کی جاتی ہے جس میں سے 42 فیصد پاکستان سمگل ہوتی ہے۔ اس سال افغانستان میں افیون کی بہت زیادہ کاشت ہوئی جس کے اثرات آئندہ برس پاکستان آنا شروع ہوجائیں گے۔ اجلاس میں انسداد منشیات ڈویڑن ، وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، آڈیٹر جنرل کے اختیارات و فرائض کے ترمیمی بل کی مشروط منظوری
Dec 14, 2017