کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ 12 ہزار 288 ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میں99 ہزار 612 ٹن درآمدی اور12ہزار676ٹن برآمدی سامان شامل ہے،بدھ کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 33 ہزار 299 ٹن،بلک کارگو ایک ہزار318ٹن،کھاد14ہزار 122 ٹن،سویا بین کے بیج 8ہزار 676 ٹن، کول20ہزارٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو42ہزار 798 ٹن، خشک کارگو 77 ہزار 415 ٹن اور مائع کارگو22ہزار197ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو11ہزار 280 ٹن، بلک کارگو 256 ٹن سامان شامل ہے اس طرح کل خشک کارگو11 ہزار 536 ٹن اور کل مائع کارگو ایک ہزار 140ٹن سامان شامل تھا۔