افغان جیل سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کی بحالی کے لیے سینٹ میں فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ میں افغان جیل سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کی بحالی کے لیے فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران چیئر پرسن فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق سینیٹر نسرین جلیل نے بگرام جیل افغانستان سے رہا ہونے والے متاثرین کو سویلین و کسٹمز ایکٹ یا کسی دیگر قانون کے تحت کسی معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن