اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کے باعث جمعہ تک ملتوی کردی ہے سماعت جسٹس مظہر عالم میاں کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔بدھ کو سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرنی تھی تاہم جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی رخصت کے باعث بینچ مکمل نہ ہوسکا اور جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کیس کی مختصر سماعت کے بعدکیس کی سماعت ملتوی کردی اور حکم دیا اگر جمعہ کے روز بنچ مکمل ہوا تو سماعت ہوگی۔ نیب آئندہ سماعت پر اپیل میں تاخیر کی وجوہات پر اپنے دلائل مکمل کرے۔ جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا بنچ کے رکنی جسٹس مظہر عالم کی فیملی میں فوتیدگی ہوئی ہے انکی عدم موجودگی میں سماعت نہیں ہو سکتی، جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ہمارے دلائل تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔
حدیبیہ پیپر کیس
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کے باعث جمعہ تک ملتوی کردی
Dec 14, 2017