کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے کیوآربیسڈ ادائیگیاں شروع کرنے کی کوششوں پر موسٹ انویٹیو سلوشن ڈپلویڈ فار کیش ڈسپلیسمنٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزان بینک کو یہ ایوارڈماسٹرکارڈ MENA اکوائرر فورم میں دیا گیا ہے، ایوارڈ میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن شارق مبین نے حاصل کیا۔ میزان بینک کوملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے صلے میںیہ ایوارڈ دیا گیاہے۔ واضح رہے پاکستان میں کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ کیلئے ماسٹر کارڈ نے Inov8 لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ادائیگیوں کا نظام ’’فون پے‘‘ متعارف کروایا ہے۔ ماسٹر پاس کیو آر نظام سے مرچنٹس اپنے صارفین کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے آسان اور کم خرچ نظام کو اپنائیں گے جس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔